پنجاب کے9ضلاع زیر آب، اورنج الرٹ جاری

   

چنڈی گڑھ ، 31 اگست (یو این آئی) پنجاب میں شدید سیلاب سے متاثرہ نو اضلاع کے ایک ہزار 18 گاؤوں میں مکانات اور زرعی اراضی کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے ۔ سیلاب کی وجہ سے زرعی اراضی زیر آب آگئی اور ریاست کا بنیاد ڈھانچہ بری طرح متاثر ہوا ہے ۔ متاثرہ علاقوں میں بچاؤ اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور چار اضلاع میں قدرتی آفات سے نمٹنے والی قومی فورس (این ڈی آر ایف) کی 11 ٹیموں اور فوج کی اکائیوں کو تعینات کردیا گیا ہے ۔ ہندوستانی محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے پٹھان کوٹ، ہوشیار پور اور روپ نگر کے کچھ حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، بجلی چمکنے اور موسلادھار بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے شدید بارش کا اورنج الرٹ جاری کیا ہے ۔ ریاست میں درجہ حرارت میں 0.1 ڈگری سیلسیس کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، حالانکہ درجہ حرارت معمول سے 2.2 ڈگری سیلسیس کم ہے ۔ پٹھان کوٹ میں سب سے زیادہ درجۂ حرارت 35 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔دریائے راوی میں پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کے سبب گرداس پور کے غونیوال میں دھوسی ڈیم ٹو گیا ہے ، جس کی وجہ سے سیلاب 15 کلومیٹر دور اجنالا تک پہنچ گیا ۔ اس کے نتیجے میں خطے کے 80 گاؤں زیر آب آ گئے ہیں ۔زراع کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے ۔ تنہا فاضلکا میں ہی 16،632 ہیکٹئیر(41,099 ایکڑ)اراضی کو نقصان پہنچا ہے ۔اس کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی سیلاب کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر زرعی اراضی تباہ ہونے کی اطلاع ہے ۔