پنجا ب: 15 سالہ سالی کی اجتماعی عصمت ریزی،ایف آئی آر درج

,

   

لدھیانہ (پنجاب): پولیس عہدیدار نے ہفتہ کے روز ایک 31 سالہ شخص اور اس کے 22 سالہ ساتھی کو گرفتار کرلیا۔ ان پر الزام ہے کہ اہم ملزم کی 15 سالہ نابالغ سالی کی عصمت ریزی کی۔ یہ واقعہ لدھیانہ میں پیش آیا۔ انگریزی نیوز ویب سائٹ ٹائمس نا ؤکے مطابق ملزم نے اپنے لڑکے کی ناسازی طبیعت کی وجہ سے دیکھ بھال و نگرانی کیلئے اپنی سالی کو گھر بلوالیا تھا جہاں پر اس کے بہنوئی اور ان کے ایک دوست نے اس کی عصمت ریزی کردی۔

متاثرہ لڑکی نے پولیس سے اپنی شکایت میں بتایا کہ کچھ دن قبل اس کے بہنوئی ان کے گھر آئے اور اسے کہا کہ ان کے بیٹے کی طبعیت اکثر خراب رہتی ہے وہ اس کی نگرانی و دیکھ بھال کے لئے اس کے گھر آجائے۔لڑکی رضا مند ہوگئی اور اس کے گھر چلی گئی۔ لڑکی نے بتایا کہ بہنوئی نے اسے گھر پر چھوڑ کر چلے گئے اور دوبارہ واپس اپنے ایک دوست کے ساتھ آئے اور وہ دونوں نشہ میں تھے۔ بہنوئی نے بتایا کہ اس کے آجانے سے اس کے لڑکے کی طبیعت اچھی ہورہی ہے اور اسے کچھ دن بہت جلد اس کے گھر چھوڑ آئے گا۔ کچھ دن بعد اس کو گھر چھوڑنے کے دوران بہنوئی اور اس کا ایک دوست نے بسنت نگر کے ایک خالی پلاٹ پر لے گیا اور اس کی عصمت ریزی کی اور لڑکی کو دھمکی دی کہ وہ اس بارے میں کسی سے نہ کہے۔

متاثرہ لڑکی نے اپنی ماں سے تمام واقعہ سنادیا۔ اس کی ماں نے پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوتے ہوئے ملزمین کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کروایا۔ ملزمین کو تعزیرات ہند دفعہ 506،376-D،اور پوسکو کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔