کابل:’پنجشیر‘ میں طالبان اور ناردرن الائنس کے درمیان سمجھوتہ ہو گیا ہے۔ اب طالبان پنجشیر میں نہیں گھسے گا۔ طالبان نے اس بات چیت کو ’امن جرگہ‘ کا نام دیا ہے۔ ٹولو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق طالبان کی جانب سے بات چیت کی قیادت امیر خان مکتئی نے کی۔ آپ کو بتا دیں کہ پنجشیر میں ناردرن الائنس کی قیادت افغانستان کے سابق کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود کر رہے ہیں۔ خود اعلانیہ کارگزار صدر امراللہ صالح بھی یہیں ہیں۔ دونوں ناردرن الائنس کے جنگجووں کو طالبان کے خلاف مضبوطی سے تیار کر رہے ہیں۔غور طلب ہے کہ اس سے قبل احمد مسعود نے کہا کہ وہ طالبان کے سامنے خودسپردگی نہیں کریں گے، لیکن اس سے بات کرنے کو تیار ہیں۔ ان کا ایک انٹرویو چہار شنبہ کو فرنچ میگزین میں شائع ہوا ہے۔ طالبان کے قبضے کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں مسعود نے کہا کہ ’’میں خودسپردگی کرنے سے اچھا مرنا پسند کروں گا۔ میں احمد شاہ مسعود کا بیٹا ہوں۔ میری ڈکشنری میں خودسپردگی جیسا لفظ ہی نہیں ہے۔