پنجہ گٹہ اور گچی باؤلی میں سڑک حادثات‘2افراد ہلاک

   

حیدرآباد : پنجہ گٹہ اور گچی باؤلی پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق موسی رام باغ کا ساکن 28سالہ آشیش جو پیشہ سے مارکیٹنگ ایگزیکٹیو تھا کل رات موٹر سیکل پر پنجہ گٹہ علاقہ سے گذر رہاتھا کہ ایک نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ گچی باؤلی پولیس کے مطابق 38سالہ سنجے بسواس جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ بال ریڈی کالونی چندا نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل ترکاری کی خریداری کے بعدیہ شخص واپس ہورہا تھا کہ گچی باؤلی فلائی اوور کے قریب سڑک کے کنارے موجودہ لاری سے ٹکرا گیا اور برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔