حیدرآباد ۔ 19 نومبر (سیاست نیوز) شہر کے مصروف ترین علاقہ میں چلائے جارہے جسم فروشی کے ریاکٹ کو پنجہ گٹہ پولیس نے بے نقاب کردیا۔ ایک اسپا سنٹر میں جسم فروشی کی اطلاع پر پولیس نے دھاوا کیا اور جسم فروشی کے ریاکٹ کو بے نقاب کردیا۔ سوماجی گوڑہ کے علاقہ سوریہ نگر کالونی میں یہ سرگرمیاں جاری تھیں۔ نیچرل اسپا کے نام سے اسپا سنٹر چلایا جارہا تھا اور اس سنٹر میں جسم فروشی جاری تھی۔ مساج اور اسپا کے نام پر گراہکوں کو راغب کرتے ہوئے لڑکیوں اور خواتین کے ذریعہ جسم فروشی کروائی جارہی تھی۔ پنجہ گٹہ پولیس نے اس کارروائی میں نرسمہا سب آرگنائزر کے علاوہ دو گراہکوں کو حراست میں لے لیا اور دو خواتین کو جسم فروشی کے چنگل سے آزاد کرواتے ہوئے انہیں راحت کاری سنٹر منتقل کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ع