حیدرآباد : /27 اکٹوبر (سیاست نیوز) پنجہ گٹہ علاقہ میں پولیس نے قحبہ گری کے ایک اڈہ پر دھاوا کرتے ہوئے وہاں پر موجود آرگنائزر اور گاہکوں کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق چہارشنبہ کی شب پنجہ گٹہ پولیس کے سب انسپکٹر کوشیک نے ارم منزل ہل ٹاپ کالونی کے فلیٹ نمبر 101 پر دھاوا کرتے ہوئے راجیش نائک نامی آرگنائزر کو گرفتار کرلیا ۔ راجیش مذکورہ فلیٹ میں قحبہ گری کا اڈہ چلارہا تھا اور پولیس نے اس کارروائی میں خواتین کو وہاں سے رہا کرواتے ہوئے ملزمین کے قبضہ سے 22 ہزار نقد رقم اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا ۔ ب