پنجہ گٹہ میں موٹر کاریں نذر آتش ، علاقہ میں سنسنی

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ نومبر (سیاست نیوز) پنجہ گٹہ کے علاقہ بی ایس مقطعہ میں آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک نامعلوم فرد نے دو کاروں کو نذر آتش کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مقطعہ میں واقع ایک کھلی اراضی پلاٹ میں اکثر کاریں پارک کی جاتی ہے اور نامعلوم افراد نے دو کاروں کو نذر آتش کر کے فرار ہوگئے ۔ پولیس پنجہ گٹہ نے اس ضمن ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔