پنجہ گٹہ میں کمسن بچی کی نعش مشتبہ حالت میں دستیاب

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/4 نومبر، ( سیاست نیوز) پنجہ گٹہ دوارکا پوری کالونی میں آج صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک کمسن بچی کی نعش مشتبہ حالت میں دستیاب ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق صبح 9:27 بجے عوام نے ایک کمسن بچی کی نعش دکان کے قریب ملنے پر کنٹرول روم کو آگاہ کیا جس کے بعد پنجہ گٹہ پولیس کی ٹیم نے وہاں پہنچ کر کلوز ٹیم کو طلب کرلیا۔ انسپکٹر پنجہ گٹہ نرنجن ریڈی نے بتایا کہ متوفی کے چہرے پر ماسک ہے اور شناخت کیلئے پولیس نے نعش کو محفوظ کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مشتبہ حالت میں موت واقع کا مقدمہ درج کیا گیا اور تحقیقات جاری ہیں۔ شناخت کیلئے پولیس نے تصویر بھی جاری کی اور اطلاع ملنے پر پولیس کنٹرول روم کو اطلاع دینے کی اپیل کی ہے۔ب