حیدرآباد ۔ /29 جنوری (سیاست نیوز) پنجہ گٹہ پولیس نے 30 سالہ شخص کے خلاف کم عمر بچی کی عصمت ریزی کا ایک مقدمہ درج کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 13 سالہ کم عمر لڑکی جس کے والدین مزدور پیشہ ہے کام پر گئے ہوئے تھے اور اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جہانگیر نے اس کی عصمت ریزی کی ۔ یہ واقعہ پنجہ گٹہ کے علاقہ ایم ایس مقطعہ میں پیش آیا ۔ پولیس پنجہ گٹہ نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور جہانگیر کو حراست میں لیتے ہوئے لڑکی کو طبی معائنے کیلئے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا ۔