پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن میں ہوم گارڈ کی ہنگامہ آرائی

   

حیدرآباد ۔ /14 جون (سیاست نیوز) پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن میں ایک ہوم گارڈ کی ہنگامہ آرائی کے بعد سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ یادادری جو پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن میں ڈیوٹی انجام دیا کرتا تھا لیکن اس کے خلاف بعض شکایتیں موصول ہونے پر انسپکٹر پنجہ گٹہ بی موہن کمار نے مذکورہ ہوم گارڈ کے تبادلے کیلئے اسے کمانڈنٹ ہوم گارڈ آفس واپس بھیج دیا تھا ۔ ہوم گارڈ پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن پہونچ کر ہنگامہ آرائی شروع کردی اور یہ دعویٰ کیا کہ ایک سب انسپکٹر کی ہراسانی کے نتیجہ میں اس نے فینائیل پی لیا ہے ۔ ہوم گارڈ کو پنجہ گٹہ پولیس عملہ نے اسے ایک دواخانہ طبی معائنہ کی غرض سے بھیجا ۔