پنجہ گٹہ کی ہوٹل میں آگ لگ گئی ‘ کوئی جانی نقصان نہیں

   

حیدرآباد : /2 مارچ (سیاست نیوز) حیدرآباد کے علاقہ پنجہ گٹہ میں واقع شان باغ سمراٹ ہوٹل میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ اطلاع ملتے ہی فائیر انجن نے فوراً مقام حادثہ پر روانہ ہوئے اور آگ پر قابو پالیا ۔ ہوٹل میں آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہ ہوسکا ۔ پولیس مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کررہی ہے ۔ شہر کا مصروف ترین علاقہ پنجہ گٹہ میں اس حادثہ کی اطلاع سے مقامی عوام میں تشویش پائی گئی ۔ حالیہ دنوں میں آگ لگنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ اور اس کی روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے شعور بیداری پروگرامس بھی منعقد کئے گئے ۔ موسم گرما میں اکثر دکانات اور بلند عمارتوں میں آگ لگنے کے واقعات پیش آتے ہیں اس لئے ایسے مقامات پر زیادہ چوکسی کی ضرورت ہوتی ہے ۔ محکمہ فائیر سیفٹی کی جانب سے بلند کمرشیل عمارتوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی جارہی ہے ۔ (ش)