پنجہ گٹہ کے پب میں نیم عریاں رقص،پب مہربند، پولیس کی کارروائی

   

حیدرآباد۔ 11 ڈسمبر (سیاست نیوز) پنجہ گٹہ کے ایک پب میں نیم عریاں رقص کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ٹالی ووڈ پب جو سابق میں بسن پب کے نام سے اپنی سرگرمیاں چلا رہا تھا۔ پولیس نے اسے مہربند کردیا تھا۔ گزشتہ روز ٹاسک فورس پولیس کی ایک کارروائی میں 9 لڑکیوں اور 24 لڑکوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ جو پب میں غیر اخلاقی حرکتوں کے مرتکب پائے گئے۔ ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس نے جس وقت پب پر دھاوا کیا اس وقت لڑکے اور لڑکیاں نیم عریاں رقص میں مگن تھے۔ پولیس نے کلب کے مالکین سائی بھردواج اور وینو گوپال کے علاوہ ٹالی ووڈ پب کے مینجر رامو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ع