پندرھویں فینانس کمیشن کا اجلاس

   

نئی دہلی۔ پندرھویں فنانس کمیشن کے چیئرمین اور سابق رکن پارلیمنٹ این کے سنگھ نے ، ریلائنس کے ایپ ‘جیومیٹ‘کی حمایت اور تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن اس ایپ پراپنی میٹنگ اور مذاکرات کے انعقاد کے امکانات تلاش کر رہا ہے ۔سابق بیوروکریٹ اور ماہر معاشیات مسٹر سنگھ نے اتوار کے روز ٹوئیٹ کیا کہ یہ مکمل طور پر گھریلو کوشش ہے اور اسے ہمارے تعاون کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے لکھا، میں جیومیٹ کی مکمل حمایت اور تعریف کرتا ہوں۔ یہ ایپ ایک معیار کے ساتھ ساتھ بنیادی طور پر گھریلو کوشش ہے جس کو ہمارے تعاون اور پہچان کی ضرورت ہے ۔ پندرہویں فنانس کمیشن اپنی تمام میٹنگوں اور بات چیت کو جیومیٹ ایپ کے ذریعہ آگے کرنے امکانات تلاش کر رہا ہے ۔نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) امیتابھ کانت نے بھی ریلائنس جیو کی ویڈیو کانفرنسنگ ایپ ‘جیو میٹ’ کی تعریف کرتے ہوئے اسے ‘زوم‘سے بہتر قرار دیا۔