پندرہ ریاستیں و مرکزی علاقے متاثر

   

Ferty9 Clinic

ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھکر 114 ہوگئی
٭ پندرہ ہندوستانی ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں میں دوشنبہ کو کورونا وائرس کیسوں سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ۔ مرکزی وزارت صحت نے بتایا کہ لداخ، اوڈیشہ ، جموںو کشمیر اور کیرالا میں ایک ایک نئے کیس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 114 ہوگئی ہے ۔ وزارت کے عہدیداروں نے بتایا کہ ان میں وہ (13) متاثرہ افراد بھی شامل ہیں جن کو صحتیاب ہونے کے بعد دواخانوں سے ڈسچارج کردیا گیا اور دو افراد تاحال ملک بھر میں کورونا وائرس سے فوت ہوئے ہیں۔