پنواری فساد کیس: 34 سال بعد انصاف، 36 مجرمین کو سزا کا کل اعلان

   

آگرہ، 27 مئی (ایجنسیز)تین دہائیوں سے زائد عرصے بعد آگرہ کی ایس سی/ایس ٹی خصوصی عدالت نے 1990 میں پیش آئے مشہور پنواری فساد کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے 36 افراد کو مجرم قرار دے دیا ہے، جبکہ 15 افراد کو ثبوتوں کی عدم دستیابی کی بنیاد پر بری کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے مجرم قرار دیئے گئے افراد کو فوری طور پر عدالتی حراست میں لے کر جیل بھیج دیا، جبکہ بقیہ چار مجرموں کی سزا 30 مئی کو اوپن کورٹ میں سنائی جائے گی۔