سان فرانسسکو۔15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امیزون نے 10 بلین ڈالرس مالیت والے پنٹاگان کلائوڈ کمپیوٹنگ کنٹراکٹ کو مائیکرو سافٹ کے حوالے کرنے کے عمل کو جانبدارانہ قراردیا اور یہ الزام عائد کیا کہ اس عمل میں شفافیت سے کام نہیں لیا گیا۔ دس سالہ کنٹراکٹ برائے جوائنٹ انٹرپرائز ڈیفنس انفراسٹرکچر پروگرام جسے JEDI کے طور پر بہتر انداز میں جانا جاتا ہے، کے ذریعہ اب فوج کی تمام شاخیں ایک ایسے سسٹم کے تحت جسے مصنوعی انٹلیجنس کے ذریعہ تمام معلومات اطلاعات حاصل کرسکیں گی۔ اس موقع پر امیزون ویب سرویسس کے ترجمان نے کہا کہ یہ ہمارے ملک کے لیے بڑی ہی تشویش کی بات ہے کہ حکومت اور اس کے منتخبہ قائدین اب مختلف کنٹراکٹس کو کچھ ایسے انداز میں حوالے کررہے ہیں جس سے ان پر کوئی سیاسی دبائو یا اثر بالکل نظر نہیں آتا۔
