پنٹاگان کے ملازمین سے ذاتی کام لینے والی خاتون ترجمان مستعفی

   

واشنگٹن،3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)امریکی محکمہ دفاع پنٹاگان کی چیف ترجمان ڈائنا وائٹ نے پنٹاگان کے ملازمین کو ذاتی کاموں کے لیے استعمال کرنے کے الزامات کے بعد اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ ڈائنا وائٹ پر بے ضابطگیوں کا الزام لگایا گیا تھا اور اطلاعات تھیں کہ انہوں نے پنٹا گان کے ملازمین کو سودا سلف لانے جیسے ذاتی کاموں کے لیے استعمال کیا ہے ۔ پنٹا گان کی چیف ترجمان نے اپنے استعفیٰ میں الزامات کے درست یا غلط ہونے کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔