واشنگٹن : امریکہ وزارت دفاع کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ ہم نے یوکرین کو طیاروں کے اسپئیر پارٹس اور دیگر ممالک نے طیارے فراہم کئے ہیں۔معمول کی پریس کانفرنس میں کربی نے کہا ہے کہ ہم یوکرین کو اسلحہ اور فوجی سازو سامان فراہم کر رہے ہیں۔یوکرین کی مزید اور جدید اسلحے کی طلب سے متعلق سوال کے جواب میں کربی نے کہا ہے کہ اس وقت یوکرینیوں کے پاس دو ہفتے قبل کے مقابلے میں بہت زیادہ طیارے موجود ہیں۔ یہ محض اتفاق نہیں ہے بلکہ ان کے، اپنے جانے پہچانے ماڈلوں کے، طیارے حاصل کرسکنے کی وجہ سے ہے۔اس سوال کے جواب میں کہ آیا دیگر ممالک نے یوکرین کو اضافی طیارے دئیے ہیں یا نہیں؟ کربی نے کہا ہے کہ تفصیل میں جائے بغیر میں اتنا کہہ سکتا ہوں کہ دیگر ممالک نے انہیں اضافی پلیٹ فورم مہیا کئے ہیں اور اس طرح انہوں نے اپنے فلیٹوں میں اضافہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اسپئیر پارٹس بھی حاصل کئے ہیں۔ یہاں پلیٹ فورم سے میری مراد طیارے ہیں۔ یعنی انہوں نے مزید طیارے حاصل کئے اور طیاروں کو پرواز میں رکھنے کے لئے اسپئیر پارٹس بھی حاصل کئے ہیں۔امریکہ وزارت دفاع کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکہ نے طیارے نہیں طیاروں کے اسپئیر پارٹس فراہم کئے ہیں۔