واشنگٹن، 22 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزارت دفاع نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اچانک افغانستان سے فوج واپس بلانے کے فیصلہ کے دوران وہاں سے فوج ہٹانے کے بارے میں منصوبہ تیار کرلیا ہے ۔وزارت دفاع نے افغانستان کیلئے یہ منصوبہ حال ہی میں مسٹر ٹرمپ کے شام کو لیکر پالیسی میں تبدیلی کے بعد تیار کیا ہے ۔حکام نے کہا کہ اگرچہ اس وقت وائٹ ہاؤس نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کو واپس بلالینے کا کوئی حکم نہیں دیا ہے۔