پنچایتی چناؤ کے پرامن انعقاد کی ہدایت

   

کریم نگر میں جائزہ اجلاس سے ضلع کلکٹر سرفراز احمد و دیگر کا خطاب

کریم نگر ۔ 10 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گرام پنچایتوں کے چناؤ کو انتہائی خوش اسلوبی سے انجام دیں۔ ضلع کلکٹر سرفراز احمد نے عہدیداروں کو مشورہ دیا۔ وہ کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں گرام پنچایت چناؤ پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں 313 گرام پنچایت 2966 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ گرام پنچایت چناؤ کو تین مرحلوں میں پورا کیا جارہا ہے۔ پہلے مرحلے میں چپہ ڈنڈی گنگا دھرا کریم نگر رورل کتہ پلی رامڑگ منڈلس ہیں۔ 97 گرام پنچایت 928 وارڈس کے جاریہ ماہ کی 21 کو رائے دہی ہوگی۔ دوسرے مرحلے میں چگور مامڑی گنورم تماپور مانا کنڈور شنکر پٹنم منڈلس کے 107 پنچایتوں کے 1014 وارڈس کے جاریہ ماہ کی 25 کو چناؤ ہوں گے۔ تیسرے مرحلے میں ایلنتہ کنٹہ، سیداپور، جمی کنٹہ حضورآباد وینوینکا منڈلس کے 109 گرام پنچایتوں کے 1024 وارڈس وارڈس ممبرس کے لئے 30 کو رائے دہی ہوگی۔ پہلے مرحلے گرام پنچایت سے متعلقہ چناؤ کی نامزدگی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ رائے دہی 21 کی صبح 7 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوگی۔ 2 بجے سے رائے شماری ہوگی اور نتائج کا اعلان ہوگا۔ اسی روز نائب سرپنچ کا بھی چناؤ ہوگا۔ وارڈ ممبر کے لئے 50 ہزار اور 5 ہزار سے کم آبادی والے گرام سرپنچ کے لئے دیڑھ لاکھ اور وارڈ ممبر کے لئے 30 ہزار خرچ سے زیادہ نہ ہونا چاہئے۔ کریم نگر پیداپلی اضلاع کے لئے مقررہ آنررور نگران کار بھارتی نائیک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین مرحلوں میں ہورہے پنچایتوں کے چناؤ نامزدگی سے متعلقہ عملہ ٹریننگ عہدیداروں، تحصیلدار ایم پی ڈی اوز ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کریں۔ پولیس کمشنر وی پی کملاسن ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پنچایتی چناؤ سے متعلقہ رائے دہی کے مرکزوں میں 391 حساس ہیں۔ ان مراکز کے پاس زبردست صیانتی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ حالیہ اسمبلی چناؤ میں جنہوں نے ووٹ ڈالا ہے، ان کے نام اسی طرح شامل ہیں۔ گرام پنچایت رائے دہی میں حصہ لے سکتے ہیں۔ کلکٹر سرفراز احمد نے کہا کہ رائے دہی فہرست سے ایک بھی نام نکالا نہیں گیا ہے ۔ اس اجلاس میں اسسٹنٹ کلکٹر راجا رشی شاہ زیڈ پی سی او وینکٹ مادھو راؤ کریم نگر حضور آباد ریوینیو ڈیویژن عہدیدار آنند کمار چنیا ضلع پنچایت منوج کمار ضلع ریوینیو آفیسر سرینواس تحصیلدار ایم پی ڈی اوز پولیس اسٹیشن ہاؤز آفیسر وغیرہ شریک تھے۔