پنچایت الیکشن میں خواتین سے بدسلوکی پر پرینکا کا اظہار برہمی

,

   

نئی دہلی: کانگریس کی اترپردیش انچارج، جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ہفتے کوکہا ہے کہ اترپردیش میں پنچایت الیکشن کے دوران ہوئے تشدد اور خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے بارے میں خط لکھ کر وہ ریاست میں الیکشن کمیشن کو مطلع کریں گی۔ وہ اترپردیش کے 3 روزہ دورے پر ہیں اور آج انہوں نے ریاست کے لکھیم پور میں بدسلوکی کی شکار خاتون کی ملاقات کی اور کہا کہ وہ ریاستی الیکشن کمیشن سے پنچایت الیکشن میں تشدد کے شکار افراد کے ساتھ انصاف کرنے کی اپیل کریں گی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، جمہوریت کا ’چیرہرن‘ کرنے والے بی جے پی کے غنڈے کان کھول کر سن لیں، خواتین پردھان، بلاک پرمکھ، رکن اسمبلی ، رکن پارلیمنٹ، وزیراعلیٰ، وزیراعظم بنیں گی اور ان پر ظلم کرنے والوں کو شہ دینے والی حکومت کو شکست دیں گی۔ پنچایت الیکشن میں بی جے پی کی جانب سے کیے گئے تشدد کے شکار اپنی تمام بہنوں، شہریوں کے انصاف کیلئے وہ ریاستی الیکشن کمیشن کو مکتوب روانہ کریں گی۔