گورکھپور: اترپردیش میں سہارنپور ڈویڑن کے اضلاع سہارنپور،مظفر نگر، اور شاملی میں تین سطحی پنچایت انتخابات کے دوران ڈیوٹی کرنے والے 23ٹیچروں کی موت کی خبر یوپی سکنڈری ایجوکیشن یونین نے انتظامیہ اور ریاستی حکومت کو دیتے ہوئے ان کے مالی تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈپٹی ڈائرکٹر بیسک ایجوکیشن یوگراج سنگھ نے بتایا کہ سہارنپور ڈویڑن میں کل 23ٹیچروں کی اموات پنچایت انتخابات کے دوران ہونے کی سرکاری طور پر اطلاع مل رہی ہے۔ان میں 12ٹیچر سہارنپور کے، مظفر نگر سے ایک اور 8ٹیچر و ایک شکچھا متر کا تعلق ضلع شاملی سے ہے۔یوپی پرائمری ایجوکیشن یونین کے ضلع صدر سندیپ کمار نے ریاست کے وزیر اعلی کو بھیجے گئے خط میں لکھا ہے کہ تنہاضلع سہارنپور میں الیکشن ڈیوٹی کے دوران 23ٹیچروں کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔ سہارنپور کے ڈپٹی ڈائرکٹر بیسک ایجوکیشن یوگراج سنگھ نے کل بتایا ہ ان کے محکمہ کی جانب سے انتظامیہ کو مہلوکین کی فہرست بھیج دی گئی ہے۔انتظامیہ ہی یہ فیصلہ کرے گا کہ مرنے والے ٹیچروں کے اہل خانہ کو کس قسم کا تعاون فراہم کیا جائے گا۔