حیدرآباد ۔ 12 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ تلگو دیشم صدر ایل رمنا نے ریاست کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے تلگو دیشم قائدین سے ٹیلی کانفرنس کے ذریعہ خطاب کیا ۔ گرام پنچایت انتخابات سے قبل انہوں نے پارٹی قائدین اور ورکرس پر زور دیا کہ وہ ان انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے سخت جدوجہد کریں اور انتخابی حکمت عملی تیار کریں ۔ رمنا نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر الزام عائد کیا کہ کے سی آر زیر قیادت حکومت نے ریاست میں ولیج پنچایتوں کے اختیارات کو سلب کردئیے ہیں ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کے سی آر حکومت دوبارہ اقتدار پر آنے کے بعد معمر افراد کے وظیفہ کو 1000 سے بڑھا کر 2016 کرنے کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا ہے ۔۔