شمس آباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : شمس آباد منڈل کے 27 پنچایتوں میں 21 جنوری کو پنچایت انتخابات منعقد ہونے کے پیش نظر نیشنل ہائی وے پر لگائے گئے تمام بیانرس و فلیکس کو نکال دیا گیا ۔ شمس آباد ایم پی ڈی او جگن موہن راؤ نے بتایا کہ 21 جنوری کو صبح سات تا دوپہر ایک بجے تک 27 گرام پنچایت کے انتخابات منعقد ہوں گے اور نتائج کا اعلان 21 جنوری کو شام تک کردیا جائے گا ۔ شمس آباد ، سات امرائی ، کوتوال گوڑہ ، تونڈ پلی ، اونٹ پلی اور گلہ پلی میں پنچایت انتخابات نہیں ہوں گے ۔ ان چھ مقامات کو میونسپلٹی میں ضم کیا جارہا ہے ۔ سرپنچ و وارڈ ممبرس کے لیے ادخال پرچہ نامزدگی 7 تا 9 جنوری تک کیا جاسکتا ہے ۔ انتخابات کی تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے اور پرامن طور پر مکمل کرنے کے تمام اقدامات کئے جائیں گے ۔۔