گمبھی راؤ پیٹ میں جائزہ اجلاس، سرسلہ ضلع کلکٹر انوراگ جینت کا خطاب
گمبھی راوپیٹ :راجننہ سرسلہ ضلع کلکٹر انوراگ جینتی نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ ضلع میں پنچایت راج انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے تحت عمارتوں کی تعمیر اور مختلف ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کے لیے مناسب اقدامات کریں۔ جمعہ کو کلکٹر نے انٹیگریٹڈ ڈسٹرکٹ آفس کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں پنچایت راج کے انجینئروں کے ساتھ جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع میں 649 کروڑ 16 لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت سے 5750 کاموں کی منظوری دی گئی ہے اور یہ مختلف مراحل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان میں آنگن واڑی مراکز، زرعی گودام، بنیادی صحت کے ذیلی مراکز، سڑکیں، پل، سی سی روڈسں، گرام پنچایت کی عمارتیں، کمیونٹی ہال اور دیگر عمارتیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے اب تک 4,469 . تعمیری کام مکمل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 760 کام جاری ہیں اور 521 کام جلد از جلد شروع کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ جاری کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کام کی تکمیل میں کوتاہی کرنے والے گوتہ داروں کو نوٹس جاری کیے جائیں۔ جہاں جگہ کے مسائل ہیں، ان کو متعلقہ زونل انسپکٹرز کے ساتھ مربوط کیا جائے اور اسے جلد حل کیا جائے۔اس اجلاس میں پنچایتی راج ایس ای سدرشن، ڈی ای چندر شیکھر، بھومیشور، ستیہ نارائنا، سدرشن،اے ی موجود تھے۔