حیدرآباد ۔ 20 ۔ اکتوبر (این ایس ایس) تلنگانہ پنچایت راج چیمبر نے گرام پنچایت ورکروں کو 8,500 روپئے ماہانہ تنخواہ دینے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ تلنگانہ پنچایت راج چیمبر کے صدر چمپولا ستیہ نارائنا نے کہا کہ موجودہ حالات میں گرام پنچایتیں اپنے ورکرس کی تنحواہیں بڑ ھانے کے موقف میں نہیں ہیں، چنانچہ انہوں نے ریاستی حکومت سے درخواست کی ہے کہ نومبر 2019 ء سے اضافی تنخواہیں ریاستی حکومت کی طرف سے ادا کی جائیں اور آئندہ سال کے بجٹ میں اس کیلئے فنڈس مختص کئے جائیں۔