پنچایت چناؤ میں ترنمول کانگریس کا غلبہ

   

کولکاتا : مغربی بنگال میں برسر اقتدار ترنمول کانگریس نے 16,330 گرام پنچایت نشستوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے حریف بی جے پی کو کافی پیچھے چھوڑ دیا جسے صرف 3790 سیٹ حاصل ہوسکے۔ ترنمول کو آخری اطلاعات تک مزید 3 ہزار نشستوں پر سبقت حاصل تھی۔ اِس طرح وہ بی جے پی کے مقابل 4 گنا زیادہ سیٹ حاصل کرے گی۔ کانگریس نے کمیونسٹ پارٹیوں سے بہتر مظاہرہ کیا۔