پنچایت چناؤ کیلئے تمام ضروری انتظامات مکمل

   

کریم نگر میں تین مرحلوں میں انتخابات، ضابطہ اخلاق پر عمل آوری

کریم نگر۔3 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں گرام پنچایت چناؤ کیلئے تمام ضروری انتظامات پورے کرلئے گئے ہیں۔ ضلع کلکٹر سرفراز احمد کی ہدایت کے مطابق ہی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ضلع انچارج پنچایت آفیسر سی ایچ منوج کمار نے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرپنچ کے لئے ریزرویشن کی کارروائی صاف شفاف طریقہ پر ہوچکی ہے۔ ضلع میں چناؤ کوڈ ضابطہ اخلاق پر عمل آوری کا آغاز ہوچکا ہے۔ ضلع میں 21، 25، 30 تواریخ میں تین مرحلوں میں چناؤ ہوگا۔ ضلع میں 313 پنچایت حدود میں 2,966 وارڈز میں رائے دہی کے مراکز کی نشاندہی ہوچکی ہے۔ ضلع میں دستیاب بیالٹ باکس کے بشمول مہاراشٹرا، کرناٹک سے بہتر بیالٹ باکس منگوا لئے گئے۔ معمولی خرابی درست کرکے چناؤ کیلئے درکار 3,985 بیالٹ باکس منڈل کے حساب سے تقسیم کئے جائیں گے۔ تاحال 9,09,800 بیالٹ پیپر شائع کئے گئے ہیں۔ مزید ایک لاکھ چھپوائے جاکر پولنگ مراکز میں دیگر اشیاء کے ساتھ تیاری کرلی گئی ہے۔ 135 افراد اسٹیج ون آفیسر 345 ، اسٹیج 2 آفیسر 345 ، اسٹیج عہدیداروں کو تربیت بھی دی جائے گی۔ چہارشنبہ جمعرات سبھی منڈل مستقر پر 2900 افراد پولنگ عہدیدار مزید 2 ہزار زائد پولنگ عہدیداروں کے لئے تربیتی کلاس رکھی گئی ہے۔ تین مرحلوں میں 21، 25، 30 تواریخ میں منعقد شدنی چناؤ میں پہلے مرحلے چپہ ڈنڈی منڈل 16 پنچایت گنگا دھر کے 33 کریم نگر رورل 17 کتہ پلی 18 رامڑگ 23 جملہ 97 پنچایتوں کے ساتھ 928 وارڈز ممبرس کے چناؤ ہوں گے۔ دوسرے مرحلے میں چگور ماڑی منڈل 17 گنے ورم 16 تماپور 23 ماتا کنڈور 27 شنکر پٹنم 24، جملہ 107 پنچایتی حدود کے ساتھ 1014 وارڈز کے چناؤ ہوں گے۔ آخری مرحلے مرحلے میں لوبلنتہ کنٹہ 18 جمی کنٹہ 20 حضورآباد 19 سیداپور 26 رینونکا 26 جملہ 109 پنچایت 1024 وارڈ ممبرس کے چناؤ ہوں گے۔ پہلے مرحلے پنچنیت کے 7 کو نامزدگی سے لے کر 21 کو چناؤ کے اختتام کی کارروائی ہوگی۔ دوسرا مرحلہ 11 سے 25 تیسرے مرحلے کا 16 سے آغاز اور 30 کو اختتام ہوگا۔