پنچایت چناؤ کی تیاریوں کا آغازووٹر لسٹ کا مسودہ جاری

   

حیدرآباد 29 اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ الیکشن کمیشن نے پنچایت راج انتخابات کی تیاریوں کے ضمن میں ووٹر لسٹ کا مسودہ جاری کردیا ہے۔ ریاست کے ہر گرام پنچایت اور وارڈ کی سطح پر فہرست آویزاں کی گئی ہیں۔ یہ فہرست گرام پنچایتوں کے علاوہ منڈل پرجا پریشد دفاتر میں مشاہدہ کیلئے دستیاب ہے۔ الیکشن کمیشن ویب سائیٹ پر بھی فہرست کو اپ لوڈ کیا گیا ۔ فہرست ہر اعتراضات اور دعوے 30 اگست تک پیش کئے جاسکتے ہیں جبکہ 31 اگست کو اعتراضات کی جانچ کرکے یکسوئی کی جائے گی۔ 2 ستمبر کو قطعی فہرست گرام پنچایت وارڈس کی اساس پر جاری کی جائے گی۔ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر 2 ستمبر کو قطعی ووٹر لسٹ آویزاں کی جائے گی۔ کمشنر نے ہر پولنگ اسٹیشن میں 600 ووٹرس کی گنجائش فراہم کی ۔ 650 سے زائد ووٹرس پر دو پولنگ اسٹیشن اور 1300 سے زائد کی صورت میں تین پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے۔1