پنچایت کی صدر کے شوہر کا قتل

   

چینائی : تمل ناڈوکے کڈلور میں پنچایت صدرکے شوہر کو لوگوں کے ایک گروپ نے اس وقت قتل کر دیا جب وہ منگل کی صبح ایک مندر سے گھر لوٹ رہے تھے۔ یہ واقعہ کڈلور کے منجاکوپم میں پیش آیا۔ پولیس نے کہا کہ عینی شاہدین کے بیانات کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوارچھ افراد نے45 سالہ جے متھیازگن کو گھیر لیا اور اس پر حملہ کیا۔ اس نے اپنے گھر کی طرف بھاگنے کی کوشش کی لیکن حملہ آوروں نے اس پر حملہ کر دیا اور اس پر درانتیوں، چاقوں اور تلواروں سے حملہ کیا اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ متھیاگھگن جس کا چہرہ مسخ ہو چکا تھا، گنڈو اپلاوادی پنچایت صدر شانتی کا شوہر ہے۔