پنڈت جواہر لال نہرو کی یوم پیدائش پر وزیراعظم مودی کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نے خراج پیش کیا۔

,

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آزاد ہندوستان کے پہلے وزیراعظم آنجہانی پنڈت جواہر لال نہرو کی یوم پیدائش پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ٹوئٹر پرکہا کہ ”ہمارے سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو ان کی یوم پیدائش پر خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔“

 

نریندر مودی کے علاوہ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ، کانگریس صدر سونیا گاندھی‘ سابق صدر جمہوریہ پرنب مکرجی‘ سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے بھی سابق وزیر اعظم کو خراج پیش کیا۔ جواہر لال نہرو 14/نومبر 1889ء کو اترپردیش کے پریاگ راج میں پیدا ہوئے اور27/ مئی 1964 ء کو دنیا سے چل بسے۔ وہ ہندوستان آزادہونے کے بعد پہلے وزیر اعظم تھے۔ ملک میں ہرسال ان کی یوم پیدائش کے موقع پر ”چلڈرنس ڈے“ منایاجاتا ہے۔ جواہر لال نہرو کو بچوں سے خاص لگاؤ اور انسیت تھی جس کی وجہ سے ان کی یوم پیدائش کو چلڈرنس ڈے کے طورپر سارے ملک میں منایا جاتا ہے۔ بچوں سے خاص پیار ومحبت کی وجہ سے انہیں چاچا نہرو بھی کہا جاتا ہے۔