نئی دہلی۔ 27مئی ( سیاست ڈاٹ کام)وزیراعظم نریندرمودی نے ملک کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو کی برسی کے موقع پر آج انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔مودی نے ٹویٹ کرکہا’’ہمارے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو جی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت۔’’واضح رہے کہ پنڈت نہرو کا 27مئی 1964 کو انتقال ہوگیاتھا۔وہ انگریزوں کے خلاف تحریک آزادی کے دوران نو بارجیل گئے تھے ۔دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی آج پنڈت نہرو کی 56ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔کیجروال نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہندوستان جدید،ترقی پذیر جمہوریت کی بنیاد رکھنے کیلئے پنڈت نہرو کا ہمیشہ قرض دار رہے گا۔’’پنڈت نہرو اگست 1947 سے لے کر مئی 1964 تک ملک کے وزیراعظم رہے تھے ۔ ملک کے پہلے وزیراعظم کی پیدائش 14 نومبر 1889 کو یوپی میں ہوئی ۔ دیگر قائدین نے بھی خراج پیش کیا۔