پنڈت کی دھمکی پر ریلوے اسٹیشن کا اردو نام نکال دیا گیا

   

بھوپال : اواہن اکھاڑے کے پنڈت ماہامنڈا لیشور آچاریا شیکھر نے کہا تھا کہ ریلوے انتظامیہ کو ہندو دیوتا اور دیویوں کے اردو میں لکھے ہوئے نام ریلوے سٹیشن کے سائن بورڈ پر سے ہٹانے ہوں گے۔برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے شیکھر کے مطالبے کی حمایت کی تھی۔بی جے پی کے ترجمان راجیش اگروال کا کہنا تھا کہ، ‘سائن بورڈز لوگوں کو معلومات فراہم یا خوش کرنے کے لیے ہیں۔ ریلوے افسران نام اردو میں لکھنے پر بضد کیوں ہیں؟ وہ صرف لوگوں کی ایک جماعت کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔