٭ صدر بی جے پی امیت شاہ کو بظاہر نشانہ بناتے ہوئے ترجمان این سی پی نواب ملک نے ٹوئٹ کیاکہ این سی پی کے سربراہ شردپوار نے آخرکار سیاست کے نام نہاد چانکیہ کو مات دے دی ہے۔ یہ ریمارک کانگریس کے پرتھوی راج چوہان کے اِس بیان کے بعد آیا کہ کانگریس اور این سی پی کے درمیان مہاراشٹرا میں حکومت سازی کے بارے میں بالکلیہ اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔ این سی پی نے شیوسینا کے ساتھ بات چیت میں نئے اتحاد کو قطعیت دی ہے۔