پوتن۔اسد ملاقات

   

ماسکو : روس کے صدر ولادی میر پوتن نے دارالحکومت ماسکو میں شام کے صدر بشار الاسد کے ساتھ ملاقات کی ہے۔روس صدارتی پیلس کریملن کے جاری کردہ بیان کے مطابق کل رات پوتن اور اسد نے کریملن پیلس میں ملاقات کی ہے۔ مذاکرات کیذرائع ابلاغ کے لئے کھْلیحصّے سے خطاب میں پوتن نے کہا ہے کہ اسد کے ساتھ ہماری ملاقات ایک طویل عرصے کے بعد ہوئی ہیلہٰذا ایسے بہت سے موضوعات ہیں جن پر بات چیت کرنا ضروری ہے۔شامی محلّ وقوع کے منفی علاقائی حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ شام۔روس تجارتی و اقتصادی تعلقات پر بات کی جائے تو متعدد قابلِ مذاکرہ موضوعات موجود ہیں۔ اس شعبے میں بعض امیدا فزاء پیش رفتیں بھی ہو رہی ہیں۔صدر بشار الاسد نے بھی کہا ہے کہ روس اور شام دونوں ہی، ماضی تا حال، مشکل حالات سے گزرتے چلے آ رہے ہیں۔اس وقت دنیا بھر میں اور یوریشیاء میں درپیش حالات و واقعات کو پیشِ نظر رکھا جائے تو ہمارے آج کے مذاکرات، تمام تفصیلات پر بات چیت کرنے اور ممکنہ حالات و حوادث پر مشاورت کرنے کے حوالے سے، نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔