پوتن اوراردغان کی تمام حساس موضوعات پر بات چیت

   

Ferty9 Clinic

آستانہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے آج قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ملاقات کی۔روس صدارتی پیلس کریملن کے مشیر برائے خارجہ پالیسی یوری اوشاکوف نے کہا ہے کہ آستانہ میں صدر اردغان اور صدر پوتن کے درمیان متوقع دو طرفہ مذاکرات میں تمام اہم اور حساس موضوعات پر بات چیت ہوئی۔یوری اوشاکوف نے دارالحکومت ماسکو میں اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں ، 3 تا4 جولائی کو آستانہ میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے دوران، صدر پوتن کے دو طرفہ مذاکرات کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔پوتن۔اردغان ملاقات کے بارے میں انہوں نے کہا ہے کہ ایک طویل عرصہ سے صدر پوتن کے دورہ ترکیہ کا پلان بنایا جا رہا ہے۔ میرے خیال میں دونوں سربراہان اس موضوع پر بات چیت کریں گے۔ علاقے میں ترکیہ کی حیثیت کو مدّنظر رکھا جائے تو متعدد ایسے پہلو ہوں گے جن پر علاقے میں اہم کردار کے حامل دو ممالک کے سربراہان تبادلہ خیال کر سکتے ہیں۔ ہم ترک فریق کے ساتھ مستقل ڈائیلاگ کی حالت میں ہیں۔ دونوں ممالک ، بذریعہ ٹیلی فون ، ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں۔ گذشتہ دنوں صدر پوتن نے ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان کے ساتھ ملاقات کی تھی۔ جاریہ ملاقات میں بھی تمام اہم اور حساس موضوعات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔