ولادیوستوک،03 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان یہاں ایسٹرن اکنامک فورم (ای ای ایف) سے الگ چہارشنبہ کو دو طرفہ میٹنگ ہونے کا امکان ہے ۔روس میں ہندوستان کے سفیر ڈی بالا وینکٹیش شرما نے آج بتایا کہ مسٹر مودی اور مسٹر پوتن کے درمیان دو طرفہ ملاقات کے علاوہ دیگر کئی میٹنگیں بھی ہوں گی۔ دونوں لیڈر چہارشنبہ کو باہمی میٹنگ کے بعدعشائیہ بھی ساتھ کریں گے ۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ای ای ایف کا پانچواں سیشن چار۔ چھ ستمبر کو روس کے مشرقی شہر ولادیوستوک میں منعقد ہونے والا ہے ۔مسٹر شرما نے بتایا کہ مسٹر مودی ای ای ایف میں اپنی تقریر میں ولادیوستوک کی اہمیت اور روس کے مشرقی علاقے کی اہمیت کو بھی اجاگر کر سکتے ہیں۔
