پوتن نے اسرائیل۔ فلسطین تشدد ختم کرنے کی اپیل

   

Ferty9 Clinic

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری پرتشدد جھڑپوں اور فائرنگ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کے پیش نظر تنازعہ کے فوری خاتمے کی اپیل کی ہے ۔غیر ملکی سفارتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر پوٹن نے کہا کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بچوں سمیت سینکڑوں شہریوں کی موت ہوئی ہے ۔ ہم دونوں فریقوں سے تشدد کے خاتمے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق موجودہ بحران کو جلد سے جلد حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔