ماسکو : روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اْن کو روسی ساختہ گاڑی تحفہ کی ہے۔شمالی کوریا کی خبر رساں ایجنسی ’کے سی این اے‘کے مطابق ولادی میر پوتن نے، دوستانہ تعلقات کے اظہار کے طور پر اور شخصی استعمال کے لئے، شمالی کوریا کے لیڈر کِم کو روسی ساختہ گاڑی تحفے میں پیش کی ہے۔گاڑی، کِم کی بہن’ کِم یو۔جونگ’ اور لیبر پارٹی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹری ‘پاک جونگ۔چون’ نے وصول کی ہے۔ خبر میں گاڑی کے ماڈل کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔کِم نے اپنے بھائی کی طرف سے پوتن کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ یہ تحفہ دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان ایک خصوصی ربط وتعلق کا اظہار ہے۔
