پوتن کا نئے سال پر ملک کو یکجہتی کا پیغام

   

ماسکو ، یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے نئے سال پر ملک کو یکجہتی کا پیغام دیا ہے ۔مسٹر پوتن نے اپنی تقریر میں کہا کہ ‘‘ ہم متحد ہوکر اپنے معاشرے اور ملک کے مسائل کا سامنا کر یں گے اور ان مسائل کو حل کریں گے ۔ ہمارا اتحاد اعلی مقاصد کو حاصل کرنے کی بنیاد ہے ’’۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک ہنگامہ خیز، متحرک، مخالف وقت میں جی رہے ہیں، لیکن ہم روس کو کامیابی کے ساتھ فروغ دینے کے لئے سب کچھ کر سکتے ہے اور کرنا چاہئے ، تاکہ ہماری زندگی میں بہتری کے لیے سب کچھ بدل جائے ۔انہوں نے کہا کہ روس کے لوگوں کی توقعات و خواہشات اور خواب ملک سے وابستہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‘‘حال اور مستقبل کے ساتھ ساتھ ہمارے بچوں کا مستقبل، ہر فرد کی کوششوں اور شراکت دار پر منحصر ہے ’’۔