ماسکو ۔ 6 ڈسمبر (ایجنسیز) اولمپک گولڈ میڈلسٹ الینا کابایوا، جو روس کی مشہور ریتمک جمناسٹ رہی ہیں، اب کریملن سے منسلک نیشنل میڈیا گروپ کی چیئرپرسن کے طور پر انتہائی اثر و رسوخ رکھتی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ان کی دولت 10 کروڑ ڈالر سے زائد ہے، اور ان کا تعلق کئی لگژری پراپرٹیز اور پوتن سے منسوب الزامات سے جوڑا جاتا ہے۔ان کی نجی زندگی انتہائی خفیہ رکھی گئی ہے، جس کی وجہ سے عالمی سطح پر تجسس اور بحث جاری رہتی ہے