ماسکو، 22 اگست (یو این آئی) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین جنگ کے خاتمہ کے لیے سخت شرائط رکھ دی ہیں۔ کریملن ذرائع کے مطابق پوتن چاہتے ہیں کہ یوکرین مشرقی سرحدی شہر ڈونباس سے دستبردار ہو جائے اور نیٹو میں شمولیت کا ارادہ ترک کردے ۔ کریملن ذرائع کا کہنا ہے کہ ولادیمیر پوتن چاہتے ہیں کہ مشرقی سرحد سے نیٹو افواج کو ہٹا دے ، اس کے عوض روس کچھ علاقوں سے پیچھے ہٹنے پر آمادہ ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ نکات پوتن اور امریکی صدر ٹرمپ کی الاسکا میں تین گھنٹے طویل ملاقات میں زیرِ بحث آئے تھے ۔