پوتن کی یوکرین سے مذاکرات کو منظوری

   

ماسکو، 15 مئی (یو این آئی) روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے بدھ کو ترکی کے دارالحکومت استنبول میں یوکرین کے ساتھ مذاکرات کے لیے روسی وفد کی تشکیل کو منظوری دے دی۔کریملن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس وفد کی سربراہی روسی صدارتی معاون ولادیمیر میڈنسکی کریں گے اور اس میں نائب وزیر خارجہ میخائل گالوزین، روسی فوج کے مین ڈائریکٹوریٹ آف جنرل اسٹاف کے چیف ایگور کوسٹیوکوف اور روسی نائب وزیر دفاع الیگزینڈر فومین شامل ہوں گے ۔ وفد کے ارکان کے علاوہ مذاکرات کے لیے چار ماہرین کی فہرست کی بھی منظوری دی گئی۔

معروف آئس کریم برانڈ
کے بانی گرفتار
نیویارک، 15 مئی (یو این آئی) معروف آئس کریم برانڈ ‘بین اینڈ جیریز’ کے شریک بانی بین کوہن کو امریکی سینیٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ آئس کریم برانڈ ‘بین اینڈ جیریز’ کے شریک بانی اور سماجی کارکن بین کوہن نے امریکی سینیٹ میں غزہ میں مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے ، جس پر انھیں گرفتار کر لیا گیا۔سینیٹ میں بین کوہن نے کہا تم لوگ غزہ کے بچوں کو قتل کر رہے ہو، کانگریس بچوں کو مارنے کے لیے بموں کی فنڈنگ کر رہی ہے ، یہ کہنا تھا کہ انھیں گرفتار کر لیا گیا، اور ان کے ساتھ نعرے بازی کرنے والے دیگر 7 لوگوں کو بھی پکڑ لیا گیا۔