کیف / لندن : یوکرین میں روسی فوج کے آپریشن کا آج 80 واں روز ہے۔ یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ کیریلو بودانوف نے کہا ہے کہ ٹرننگ پوائنٹ کے نتیجے میں روسی قیادت میں تبدیلی واقع ہو گی۔ یوکرینی ذمے دار نے دعوی کیا کہ روسی صدر ولادی میر پوتین کی نفسیاتی اور جسمانی حالت نہایت خراب ہے اور وہ کینسر کے مریض میں مبتلا ہیں اور اگست تک ان کی صحت کے تعلق سے کوئی اہم تبدیلی متوقع ہے۔