پوتے نے دادا کی نعش کو فریج میں رکھا آخری رسومات کیلئے رقم نہیں

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ 12 اگسٹ ( سیاست نیوز ) ضلع ورنگل میں پرکال کے مقام پر پیش آئے ایک سنگین واقعہ میں ایک شحص نے اپنے دادا کی نعش کو فریج میں رکھا کیونکہ اس کے پاس آحری رسومات کیلئے پیسے تک نہیں تھے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ اس واقعہ کا انکشاف اس وقت ہوا جبکہ پڑوسیوں نے گھر سے تعفین پھیلنے پر پولیس کو اطلاع دی ۔ شکایت ملنے پر پولیس عملہ نے مکان کی تلاشی لی اور انہیں پتہ چلا کہ فریج میں 93 سالہ بالیا کی نعش موجود ہے ۔ یہ ایک ریٹائرڈ ٹیچر تھا ۔ جب انہوں نے متوفی کے پوتے نکھیل سے اس تعلق سے پوچھ تاچھ کی تو اس نے بتایا کہ بالیا تین دن قبل خرابی صحت کی وجہ سے فوت ہوگیا تھا ۔ 23 سالہ نکھیل نے پولیس کو بتایا کہ چونکہ اس کے پاس اپنے دادا کی آخری رسومات ادا کرنے کیلئے پیسے نہیں تھے اس لئے اس نے نعش کو فریج میں رکھا ۔ اے سی پی شیوارامیا نے کہا کہ انہوں نے مشتبہ حالات میں موت کا ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیا گیا ہے ۔ پولیس نکھیل کے بیان کا جائزہ لے رہی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ بالیا ایک ریٹائرڈ ٹیچر تھے اور وہ کاماریڈی سے تعلق رکھتے تھے ۔ وہ اپنے پوتے کے ساتھ کرایہ کے گھر میں مقیم تھے ۔ یہ لوگ بالیا کے وظیفہ پر اخراجات کی تکمیل کر رہے تھے ۔