ممبئی ۔ ورون دھون طویل عرصے بعد اپنے والد ڈیوڈ دھون کے ساتھ کام کرنے جارہے ہیں۔ اس سے قبل ساؤتھ کی فلموں میں کام کرنے والی سری لیلا کا نام اس فلم میں دوسری مرکزی اداکارہ کے طور پر سامنے آرہا تھا لیکن حالیہ رپورٹ کے مطابق اب ان کی جگہ پوجا ہیگڑے نے فلم میں کردار لے لیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ پوجا کو باضابطہ طور پر فلم میں شامل کیا گیا ہے۔ پوجا پہلی بار ورون کے ساتھ فلم میں نظر آنے والی ہیں۔ ورون دھون کی اگلی فلم ‘ہے جوانی تو عشق ہونا ہے’ آنے والی ہے، جس میں مرکزی اداکارہ مرونال ٹھاکر ہوں گی۔ پوجا ہیگڑے کا نام دوسری مرکزی اداکارہ کے طور پر کہانی میں شامل کیا گیا ہے۔