بوداپیسٹ۔ 2 ۔ اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ریسلر پوجا کہلوٹ نے 53 کیلو گرام زمرہ میں ہندوستان کے لئے دوسرا سلور میڈل حاصل کیا ہے ۔ اس سے قبل انہوں نے جاپان میں منعقدہ عالمی چمپین شپ 2017 ء میں سلور میڈل حاصل کیا تھا۔یہاں کھیلے جارہے انڈر 23 ورلڈ ریسلنگ چمپین شپ میں انہوں نے ہرونا اوکونو کے خلاف بہتر مظاہرہ کیا لیکن گولڈ میڈل کیلئے کھیلے گئے مقابلہ کے لئے انہیں اپنی حریف کھلاڑی کے خلاف 0-2 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔تین مرتبہ کے جونیئر عالمی چمپین سجن بھنول نے 77 کیلو گرام زمرہ میں قریبی سیمی فائنل 4-5 سے جاپان کے کھلاڑی کوڈائی کے خلاف گنوایا