پوجا کے والد کیخلاف سرکاری کام میں مداخلت کی شکایت

   

پونے : سابق آئی اے ایس پروبیشنر پوجا کھیڈکر کے والد دلیپ کھیڈکر پر سرکاری کاموں میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا گیا ہے کہ وہ سرکاری کام میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ ان کے خلاف بند گارڈن پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی ہے۔ جس کے بعد پولیس نے کاروائی شروع کردی ہے۔پوجا کی والدہ منورما کو بھی حال ہی میں مبینہ طور پر مْلشی میں ایک کسان کی طرف پستول اٹھانے اور دھمکانے پر حراست میں لیا گیا تھا۔پوجا کھیڈکر پونے کلکٹریٹ میں ٹرینی آئی اے ایس آفیسر کے طور پر کام کر رہی تھی، دلیپ کھیڈکر نے کلکٹریٹ کے افسران پر پوجا کو کلکٹریٹ میں الگ کیبن دینے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔اور اب شکایت ملنے کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔