پداپلی۔ پودوں کی حفاظت ہر کسی کی ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں ہرایک کو کوشش کرنیکی پداپلی ایڈیشنل کلکٹر لکشمی نارائنا نے عوام سے اپیل کی۔ بروز ہفتہ ضلع ایڈیشنل کلکٹر نے سلطانہ آباد منڈل کے سائی کمل رائس مل کے حدود میں چھٹویں مرحلے کے ہریتا ہارم پروگرام کے تحت شجرکاری کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ماحولیاتی توازن کے حصول اور زمین کی حدت میں کمی کے تحت حکومت نے ہریتا ہارم پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے اور یہ پروگرام صرف اور صرف عوام کی شراکت داری سے ہی کامیاب ہوگا.گذشتہ چند سالوں میں کثیر تعداد میں پودے لگائے گئے۔ شجرکاری کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت بھی نہایت ہی اہم عمل ہے۔ عوام کو حکومت کی جانب سے کثیر تعداد میں پودے فراہم کئے جارہے ہیں۔ اس موقع سے مستفید ہوتے ہوئے ان پودوں کو لگاکر بہتر نشو نما کے لئے ان کی حفاظت کرنے کی ایڈیشنل کلکٹر نے عوام سے اپیل کی۔ مواضعات میں رائس ملوں کے اطراف شجرکاری کرنے اور ان کی حفاظٹ کے تحت ٹری گارڈ لگانے کی انھوں نے ہدایت دی۔ انھوں نے مزید کہا کہ مواضعات میں لوگ بندرون سے کافی پریشان ہیں جس کے تدارک کے لئے حکومت منکی فوڈ کورٹ ( بندروں کے لئے خصوصی جنگل) کا انتظام کررہی ہے۔ جس کی صحیح انداز میں فینسنگ کرنے اورپھلدار پودوں سے شجرکاری کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ضلع سول سپلئی آفیسر توٹا وینکٹیش ‘ متعلقہ عہدیداران ‘ مقامی عوامی نمائندے وغیرہ نے اس پروگرام میں شرکت کی۔