پودوں کی شجرکاری میں تیزی لانے عہدیداروں کا مشورہ

   

انٹر میڈیٹ نوڈل آفیسر مسٹر سلام کی یلاریڈی میں شجرکاری
یلاریڈی۔ یلاریڈی مستقر پر گورنمنٹ جونیر کالج احاطہ میں انٹر میڈیٹ نوڈل آفیسر مسٹر سلام نے پودوں کی شجرکاری کی۔ اس موقع پر کالج پرنسپل مسٹر اروند کمار ، عملہ میں نریندر اور دوسرے موجود تھے۔ یلاریڈی کے ملایا پلی میں سرپنچ ایلیا نے پودوں کو تقسیم کیا۔ گرا م پنچایت احاطہ میں انہوں نے موضع کے ہر خاندان کو چھ پودے تقسیم کئے۔ منڈل لنگم پیٹ مستقر پر منڈل پریشد آفس پر اے پی او مسٹر ساینا نے ضامن روزگار اسکیم عملہ کے ساتھ اجلاس منعقد کرنے چھٹویں مرحلہ کے ہریتا ہارم پروگرام کے تحت پودوں کی شجرکاری میں تیزی لانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ منڈل کے 41 گرام پنچایتوں میں پودوں کی شجرکاری کا کام تیزی سے عمل میں لانے کو کہا ۔ منڈل میں پودوں کا نشانہ دو لاکھ 55 ہزار پودوں کو لگائے جانے کا مقرر کیا گیا ہے اور اب تک 30 فیصد تک شجرکاری مکمل ہوچکی ہے۔ ہر گرم پنچایت میں ہر گھر کو چھ چھ پودے تقسیم کئے جارہے ہیں جس کو گھروں کے روبرو یا اندرونی حصہ میں شجرکاری کرنا ضروری ہے اور لگائے گئے ہر پودے کا تحفظ بھی کرنے کو کہا۔ پودوں کی حصار بندی کرنے ان کی نگہداشت کرنے کا مشورہ دیا۔ پودوں کی افزائش سے ہی جنگلات کو وسیع کیا جاسکتا ہے اور ماحولیات کو بچانے کیلئے درختوں کو گنجان ہونا بھی ضروری ہے جس سے انسانی زندگیوں کو راحت ملنے کی امید رہتی ہے۔اس موقع پر ایم پی ڈی او مسٹر ملکارجن ریڈی، ایم پی او پربھاکر چاری اور پنچایت سکریٹری موجود تھے۔